”نسیم شاہ کا باؤلنگ ایکشن ان کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ سابق باؤلر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

”نسیم شاہ کا باؤلنگ ایکشن ان کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ ...
”نسیم شاہ کا باؤلنگ ایکشن ان کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ۔۔۔“ سابق باؤلر نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر تنویر احمد نے کہا ہے کہ نسیم شاہ اچھے باﺅلر ہیں مگر ان کا باﺅلنگ سٹائل مستقبل میں ان کیلئے انجریز کا باعث بن سکتا ہے اور اگر وہ طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنی ٹانگوں کو مزید صحت مند بنانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق تنویر احمد نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر کی ساری کارکردگی کا انحصار اس کی ٹانگوں اور کمر کی مضبوطی پر ہوتا ہے اور اگر نسیم شاہ طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی ٹانگوں کو مزید صحت مند بنانا ہوگ ا۔ نسیم شاہ کو پہلی بار ایکشن میں دیکھا اور انہیں تیز رفتار باﺅلنگ کرتے دیکھ کر خیال آیا کہ اگر انہیں لمبے فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنی ہے تو انجریز کا سامنا بھی کرنا پڑے گا کیونکہ وہ جب باﺅلنگ کراتے ہیں تو ان کی لمبی ٹانگیں قینچی کی پوزیشن میں آ جاتی ہیں جس سے بالر کی کمر اور ٹانگوں پر بوجھ پڑتا ہے اگر ان کی ٹانگیں بے حد مضبوط ہیں تو وہ لمبے عرصے تک اس کھیل میں اپنی جگہ بنائے رکھ سکتے ہیں بصورتِ دیگر ان کیلئے کرکٹ کے میدان میں زیادہ عرصہ چلنا دشوار ہوگا۔

سابق فاسٹ بالر نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ کے کوچ اور دیگر باﺅلرز نسیم شاہ کو بتائیں کہ اس انداز میں باﺅلنگ کرانے سے باﺅلر منہ کے بل گر سکتا ہے اور اس باﺅلنگ سٹائل سے پورا جسم کس طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ زیادہ عرصے تک اس انداز میں گیند بازی کرنے سے باﺅلر کو کمر اور ٹانگوں سمیت کئی طرح کی انجریز کا خدشہ رہتا ہے۔

تنویر احمد نے پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے تین روزہ پریکٹس میچ میں اچھی پرفارمنس دی ہے۔ انہوں نے فاسٹ باﺅلر عمران خان سینئر کی کارکردگی کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تاہم آسٹریلیا جیسی ٹیم پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی۔

مزید : کھیل