بابراعظم نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

بابراعظم نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر ...
بابراعظم نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں انہیں صفر پر آﺅٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے 36 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس دوران دنیا کی کوئی بھی ٹیم انہیں صفر پر آﺅٹ نہیں کر سکی، بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز کو حاصل ہے۔بابر اعظم اب تک 36 ٹی 20 میچوں میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1,405 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

انہوں نے 7 ستمبر 2016ءکو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ڈیبیو کیا اور آخری میچ 8 نومبر 2019ءکو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز اب تک 67 میچوں میں10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1,611 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آﺅٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں نصف سنچریوں کی مدد سے 1,363 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید : کھیل