”شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ کس حال میں ہو“

”شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ کس حال میں ہو“
”شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ کس حال میں ہو“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیساتھ بڑا اچھا وقت گزرا لیکن افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ جب برا وقت آیا تو شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ تم کس حال میں ہو۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ کپتانوں کے کپتان اظہر زیدی وہ تو ہمارے بڑے ہیں، اس برے وقت میں انہوں نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا اور میری ساری جمع پونجی علاج پر خرچ ہو گئی۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنے اچھے وقت میں انہوں نے کبھی کسی کی مدد سے انکار نہیں کیا، ہاں اگر بھول چوک ہو گئی ہو، تو انہیں یاد نہیں، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھاؤآتے ہیں اور اس عرصے میں اس کے بہترین دوست ہی اس کا سہارا بنتے ہیں، اور وہ خوش قسمت ہیں کہ عبدالرزاق، اظہر زیدی اور رانا نوید الحسن جیسے لوگ مشکل وقت میں ان کیساتھ کھڑے رہے۔

مزید : کھیل