”میں بیمار ہوا تو عبدالرزاق نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ۔۔۔“ عمران نذیر نے ”راز“ سے پردہ اٹھا دیا، ایسا زبردست انکشاف کر دیا کہ آپ بھی عبدالرزاق کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں

”میں بیمار ہوا تو عبدالرزاق نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ۔۔۔“ عمران نذیر نے ...
”میں بیمار ہوا تو عبدالرزاق نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ۔۔۔“ عمران نذیر نے ”راز“ سے پردہ اٹھا دیا، ایسا زبردست انکشاف کر دیا کہ آپ بھی عبدالرزاق کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ جب میں بیمار ہوا تو اس برے وقت میں عبدالرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ بیماری کے سبب میری ساری جمع پونجی علاج پر خرچ ہو گئی، گئی، اس برے وقت میں ٹیسٹ آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا، پیسے کب لوٹاو¿گے، بس کہا کتنے پیسے کی ضرورت ہے، اور بھجوا دیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیساتھ بڑا اچھا وقت گزرا لیکن افسوس کیساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ جب برا وقت آیا تو شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ تم کس حال میں ہو۔

مزید : کھیل