”شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا۔۔۔“ شاہد آفریدی کی زندگی کا اور شاندار ”راز“ سامنے آگیا

”شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور ...
”شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا۔۔۔“ شاہد آفریدی کی زندگی کا اور شاندار ”راز“ سامنے آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے میری بیماری کے دنوں میں جو کچھ میرے لئے کیا، اس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے 1999ءسے 2012ءتک 8 ٹیسٹ 79 ون ڈے اور 25 ٹی 20کھیلنے والے عمران نذیر نے انکشاف کیا کہ شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میرا منیجر آپ سے رابطہ کرے گا، پھر انہوں نے جو کیا، اس کیلئے ان کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے دنوں میں عبدالرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا، پیسے کب لوٹاؤ گے، بس کہا کتنے پیسے کی ضرورت ہے، اور بھجوا دیئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیساتھ میرا بہت ہی اچھا وقت گزرا مگر میرے برے دنوں میں انہوں نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ کس حال میں ہو۔

مزید : کھیل