عمران نذیر نے جب کرکٹ دوبارہ شروع کی تو لاہور قلندرز نے ان کیساتھ رابطہ کر کے کیا پیشکش کی؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کے دل میں فواد رانا کی عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے

عمران نذیر نے جب کرکٹ دوبارہ شروع کی تو لاہور قلندرز نے ان کیساتھ رابطہ کر کے ...
عمران نذیر نے جب کرکٹ دوبارہ شروع کی تو لاہور قلندرز نے ان کیساتھ رابطہ کر کے کیا پیشکش کی؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کے دل میں فواد رانا کی عزت میں بے پناہ اضافہ ہو جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ میں نے دوبارہ کرکٹ شروع کی تو عاقب جاوید نے فون کر کے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں جبکہ مجھے معاوضے کی پیشکش بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ عاقب جاوید نے مجھے فون کیا کہ آپ اب کر کٹ دوبار شروع کر رہے ہیں، آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں، لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا ایک بہترین انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عاطف رانا نے مجھ سے کہا کہ مجھے معلوم ہے آپ مالی طور پر مشکلات سے دوچار ہیں، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آپ کو ماہانہ قلندرز کی جانب سے معاوضہ دیں گے۔

عمران نذیر نے کہا کہ لاہور قلندرز انتظامیہ نے جس انداز میں ان کا ہاتھ پکڑا اب وہ دوبارہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ زمین پر ایسے لوگ ہیں، جن کی بدولت اب وہ دوبارہ سنبھل رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران نذیر ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے 210 سعید انور کے 194 کے بعد 160رنز کی اننگز کھیل کر تیسری بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین ہیں۔

مزید : کھیل