وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات،سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر امور  پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات،سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر امور  پر ...
وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات،سیکیورٹی معاملات سمیت دیگر امور  پر تفصیلی تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں  مقبوضہ کشمیر،مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اورمقبوضہ کشمیر،مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع  پروزیراعظم نےسرحدوں کےدفاع میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا،وزیراعظم نےداخلی سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کی کوششوں کوسراہا،وزیراعظم نےجاری سماجی ومعاشی ترقی میں سہولت دینےپربھی فوج کی کوششوں کوسراہا۔وزیراعظم عمران  خان کاکہناتھاکہ ملکی ترقی کے لیےامن واستحکام اورسلامتی ناگزیرہے،

مزید : اہم خبریں /قومی