نومولود بچی کی ناک پر کان، ایسی بچی کی پیدائش کہ دنیا دنگ رہ گئی

نومولود بچی کی ناک پر کان، ایسی بچی کی پیدائش کہ دنیا دنگ رہ گئی
نومولود بچی کی ناک پر کان، ایسی بچی کی پیدائش کہ دنیا دنگ رہ گئی

  



باکو(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی کہ جسے دیکھ کر دنیا کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس بچی کی پیدائش شہر کے ایک نجی کلینک میں ہوئی جس منہ نہ ہونے کے برابر ہے، ناک سور کی تھوتھنی جیسی پورے چہرے پر پھیلی ہوئی اور کان گردن پر لگے ہوئے ہیں۔بچی کے چہرے کے عوارض اس قدر بگاڑ کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کا کہناہے کہ بچی مجموعی طور پر صحت مند ہے۔

بچی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو جنگل کی آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل گئی۔ نجی کلینک کی خاتون ڈاکٹر سیوندز میمدووا کا کہنا تھا کہ ”بچی کا ایک جبڑا نہیں ہے۔ شاید اسی وجہ سے اس کے چہرے کی بناوٹ اس طرح کی ہو گئی اور کان اصل جگہ کی بجائے گردن پر آ گئے۔ یہ حمل کے دوران خاتون کا الٹراساﺅنڈ سکین کرنے والے سپیشلسٹ کی غلطی ہے۔ اسے خاتون کو بچی کی نشوونما میں بگاڑ کے متعلق بتانا چاہیے تھا تاکہ وہ بچی کی پیدائش یا اسقاط حمل میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتی۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس