’شیطان‘ کے کہنے پر بھائی نے اپنی بہن کی جان لے لی

’شیطان‘ کے کہنے پر بھائی نے اپنی بہن کی جان لے لی
’شیطان‘ کے کہنے پر بھائی نے اپنی بہن کی جان لے لی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ایک ذہنی مریض بھائی نے شیطان کے کہنے پر اپنی بہن کی جان لے لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 32سالہ خالد اشرف نامی یہ شخص لندن کے علاقے ایسٹ فیری روڈ میں اپنے فلیٹ میں رہتا تھا۔ اس کی 35سالہ بہن سارا اشرف کو ذہنی بیماری کی بہت فکر رہتی تھی اور وہ اکثر اس سے ملنے جایا کرتی تھی۔واقعے کے روز بھی وہ اپنے بھائی سے ملنے گئی جہاں اس نے سارا پر چھریوں کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہمسایوں کو اس واردات کا شک ہوا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے جب فلیٹ میں چھاپہ مارا تو انہیں وہاں جا بجا خون بکھرا پڑا نظر آیا اور فلیٹ کے دو بیڈرومز میں سے ایک میں سارا کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کی تفتیش میں خالد نے بتایا کہ اسے اس کے بدھ مت لیڈر اور شیطان نے ایسا کرنے کو کہا تھا۔ جب اس کا طبی معائنہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ شخص ذہنی مریض تھا جس کے بعد اسے مینٹل ہیلتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزم کے خلاف قتل کے الزام کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ