کیاچیئر مین سینیٹ اور چودھری پرویز الہٰی نے اپنا وزن نواز شریف کے پلڑے میں ڈال دیاہے؟حامد میر نے وضاحت کردی

کیاچیئر مین سینیٹ اور چودھری پرویز الہٰی نے اپنا وزن نواز شریف کے پلڑے میں ...
کیاچیئر مین سینیٹ اور چودھری پرویز الہٰی نے اپنا وزن نواز شریف کے پلڑے میں ڈال دیاہے؟حامد میر نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ اور چودھری پرویز الہٰی نے اپنا وزن نواز شریف کے پلڑے میں نہیں ڈالا بلکہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ بات کررہے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا ہے جبکہ چیئر مین سینیٹ نے بھی اس حوالے سے کہاہے کہ نواز شریف کو علاج دینے کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے ۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرناچاہئے جس سے ایسا لگے کہ حکومت نواز شریف کے حوالے سے سیاسی رویہ اختیار کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ اور چودھری پرویز الہٰی نے اپنا وزن نواز شریف کے پلڑے میں نہیں ڈالا بلکہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ بات کررہے ہیں۔