نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی میدان میں آگئے

نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی ...
نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹھیک فیصلہ دیا ہے اس کا ایشو نہیں بنانا چاہیے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس کو سننا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اس کا اتنا بڑا ایشو نہیں بننا چاہیے، ہر ہائیکورٹ اپنے حساب سے نہیں بلکہ قانون کے حساب سے فیصلہ دیتا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور نیب کا موقف مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

مزید : قومی