نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہنگامہ، ایسے میں سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہنگامہ، ایسے میں سابق وزیر اعظم کی صحت ...
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر ہنگامہ، ایسے میں سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جلد از جلد بیرون ملک لے جانا بہت ضروری ہے اور اس کام میں تاخیر سے ان کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے، پنجاب حکومت کے خصوصی میڈیکل بورڈ جس میں انتہائی پروفیشنل ڈاکٹرز موجود ہیں، نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی سفارش کی ہے، سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی صحت کیلئے خطرناک اور ان کی زندگی کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور نیب کا موقف مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ ہفتے کے روز صبح 11 بجے درخواست کی مزید سماعت کرے گی۔

مزید : قومی