شرجیل خان کا نام بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کر دیا گیا مگر کس کیٹیگری میں؟ مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

شرجیل خان کا نام بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کر دیا گیا مگر کس کیٹیگری میں؟ ...
شرجیل خان کا نام بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کر دیا گیا مگر کس کیٹیگری میں؟ مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کیلئے گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 325 مقامی کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا ہے اور وہ تمام کھلاڑی جنہوں نے کسی نہ کسی موقع پر قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، انہیں گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ شرجیل خان کو بھی گولڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جو سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست بھی کر دی ہے جس میں دنیا کے کئی نامور کرکٹرز بھی شامل ہیں اور اس وجہ سے پاکستانیوں کے جوش و جذبے میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ ان تمام کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

مزید : کھیل