چاروں صوبوں میں جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں راستے کھول دیں ، مولانا فضل الرحمان کی کارکنوں کوہدایت

چاروں صوبوں میں جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں راستے کھول دیں ، مولانا فضل الرحمان ...
چاروں صوبوں میں جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں راستے کھول دیں ، مولانا فضل الرحمان کی کارکنوں کوہدایت

  



نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل لرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی بڑی شاہراہوں کو بندکردیا گیاہے ، کارکن رات کودھرنا نہ دیں ، مجھے پتہ ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتاہے ۔

نوشہرہ میں دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک کی مین شاہراہوں کوبند کردیا گیا ہے ۔ ہم نے یوم سیاہ منا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیاہے ۔ حکومتی دیوار گرچکی اور اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور چمن کے راستے بندہیں، اسلام آباد کوآنیوالے راستے بھی بند ہیں ۔شاہراہ قراقرم اور شاہراہ سوات بند ہے ، ہم پور ا پاکستان بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں اور ناجائز حکومت کوچلتا کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی راستے میں بڑا پتھر پڑا ہوا ہوتو لوگوں کو مشقت اٹھانا پڑتی ہے اور اس وقت بڑا پتھر حکومت ہے، ناجائز حکومت کوہم نے ہٹاناہے ، ہم ملک کو لیبیا، شام یا افغانستان نہیں بناناچاہتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے درخت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں، گرتی ہوئی دیوار کوایک دھکا اور دینا ہے ۔ انہوں نے کا رکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے میں آپ کی دعوت پر پورا پاکستان بند ہوگیا ہے ، دھرنا کے شرکاءسے گزارش ہے کہ دھرنادن میں جاری رکھیں ، رات میں دھرناجاری نہ رکھیں جب سڑکیں بند ہوں تو عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔چاروں صوبوں میں جہاں جہاں لوگ بیٹھے ہیں راستے کھول دیں ، صبح پھر بیٹھ جائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی