نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ہوگا:حسین نواز شریف

نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ...
 نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ہوگا:حسین نواز شریف

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے ٹویٹ کرتے ہوئے آج اخبارات میں چیئرمین نیب کی شائع ہونے والی خبر  جس میں اُنہوں نے اسحاق ڈار سے 50 کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ کیا تھا کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ برآمدگی نہیں بلکہ نیب کا منجمد شدہ اکاؤنٹس میں حق حلال کی کمائی پر ڈاکہ ہے اور یہ حرکت سال پرانی ہے،نئی خبر بنانے کا مقصد انٹرپول کےحوالے سے حکومتی شرمندگی سے توجہ ہٹانا ہے،مشرف عرصہ سے ایبسکونڈر ہیں لیکن ان کے ساتھ ایسا کرنےکے بجائے فروزن اکاؤنٹ سے پیسہ نکال کر ان کو دیا گیا۔علی ڈار کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین  نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو ایسی خبریں لگوانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیئے اور اپنے خلاف الزامات بلکہ ثبوتوں کی سنگینی کو دیکھ لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ہوگا۔

حسین نواز شریف نے ایک دوسری ٹویٹ میں اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر عدنان کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نواز شریف کو سٹیرائڈ اور قوت مدافعت کم کرنے کی ادویات کی بھاری ڈوز ملنے کے باعث ضروری ہےانھیں ہسپتال میں نہ رکھا جائے جہاں انفیکشن ہونےکا خدشہ بڑھ جاتا ہے،جو لوگ ایک مریض کو ہسپتال میں نہ رہنے پر نشانہ بناتے ہیں سینے میں دل نہیں رکھتے۔

مزید : برطانیہ