نوجوان نے ٹی وی اداکارہ کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا

نوجوان نے ٹی وی اداکارہ کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا
نوجوان نے ٹی وی اداکارہ کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کرنے والے نوجوان نے خاتون اداکارہ کو حاملہ کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا، پولیس نے جونیئر آرٹسٹ لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریاست ہریانہ کے یمنا نگر میں رہنے والی ایک لڑکی اور لڑکے کی ملاقات ممبئی میں ہوئی۔ دونوں ہی وہاں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کرتے تھے، ایک ہی شہر کے ہونے کے باعث دونوں میں دوستی ہوگئی۔ 13 اکتوبر کو لڑکے نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیا اور اسے یمنا نگر لے آیا، یہاں دونوں ہی ایک ہوٹل میں ایک ہفتے تک مقیم رہے اور اس دوران جسمانی تعلق بھی قائم کیا۔
جونیئر آرٹسٹ لڑکی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے لیکن اس کے دوست نے شادی سے انکار کردیا ہے۔ لڑکی کی تحریری درخواست کے بعد یمنا نگر پولیس سٹیشن کی پولیس نے جونیئر اداکار لڑکے اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

تفریح -