ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب

ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب
ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔

ٹریننگ پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے عمر کی بالائی حد 35سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔ پنجاب بھر سے پنجاب ڈ ومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 نومبر ہے۔امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 31 ای روزگار مرکز فعال ہیں جہاں 13 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً 18 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔خواھشمند افراد درج ذیل ویب سائٹ( www.erozgaar.pitb.gov.pk) کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔