’جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دے سکتے‘ فواد چوہدری نے دوٹوک اعلان کردیا

’جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دے سکتے‘ فواد چوہدری نے دوٹوک ...
’جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دے سکتے‘ فواد چوہدری نے دوٹوک اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دے سکتے، میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پرجائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے ، جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کوجانے نہیں دے سکتے، میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پرجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کل عدالتیں بلائیں گی تو شہزاد اکبر نے ہی جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت انسانی ہمدردی کے طور پر دی لیکن ہم قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں کچھ لوگ نواز شریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ، ن لیگ میں تین چار گروپ ہیں اورچاہ رہے ہیں کہ ان کا داﺅ لگ جائے ، یہ گروپ جوکچھ کررہے ہیں ، وہ نواز شریف کی صحت کے لئے بڑا خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ہمدردی تو ہم کررہے ہیں ، ن لیگ تو نواز شریف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس سوائے نواز شریف کی صحت کے سوا کوئی کارڈ نہیں ہے ۔بادشاہوں کے خاندانوں میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔

مزید : قومی