ہربھجن سنگھ نے شیعب اختر کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

ہربھجن سنگھ نے شیعب اختر کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے ایسی بات ...
 ہربھجن سنگھ نے شیعب اختر کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنرکی دوستی اور ایک دوسرے کے ساتھ طنز و مزاح مشہور ہے،دوسرے بیٹے کی پیدائش پرشیعب اختر کے خوشی سے نہال ہیں تو وہیں دوسری طرف دنیا بھر سے اُن کے دوست احباب اور چاہنے والے بھی انہیں مسلسل مبارکباد کے پیغامات بجھوا رہے ہیں،ایسےخوشی کے موقع پر ہربھجن سنگھ نے بھی شیعب اختر کو بیٹے کی پیدائش پر جہاں مبارکباد دی ہے وہیں ایسی بات بھی کر دی ہے کہ جان کر آپ بھی زیر لب مسکرا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر گذشتہ روز سپیڈ سٹار شیعب اختر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا جس پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے اور دوست احباب مبارکباد کے پیغامات بھیجنا شروع ہو گئے ۔شعیب اختر کی اس تصویر کو قومی کرکٹر کیساتھ ساتھ ان کے مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا۔شعیب اختر کے اس ٹوئٹ پر ہربھجن سنگھ نے  تبصرہ کرتے ہوئے مبارکباد دی اور بچے کے لیے نیک تمناؤں کا ظہار کیا۔ ہربھجن نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’بھائی سپیڈ کم نہیں ہوئی‘‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر بھی کِھل کر مسکرائے اور لکھا کہ ’بھاجی باز آجا‘۔

مزید : کھیل