ابلے ہوئے 3 انڈوں کی سفیدی کا بل 1672 روپے دیکھ کر معروف گلوکار چکرا کر رہ گیا

ابلے ہوئے 3 انڈوں کی سفیدی کا بل 1672 روپے دیکھ کر معروف گلوکار چکرا کر رہ گیا
ابلے ہوئے 3 انڈوں کی سفیدی کا بل 1672 روپے دیکھ کر معروف گلوکار چکرا کر رہ گیا

  



احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک فائیو سٹار ہوٹل نے اس وقت معروف گلوکار کو ہکا بکا کردیا جب انہوں نے ابلے ہوئے 3 انڈوں کی سفیدی کا بل 1672 روپے بنادیا۔

گلوکار شیکھر روی جانی نے ٹوئٹر پر بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے تین انڈوں کی سفیدی کی بہت زیادہ قیمت وصول کی گئی ہے۔ بل پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل نے 3 انڈوں کی سفیدی کا بل 1350 روپے بنایا ہے جس میں سروس چارجز اور ٹیکس شامل کرکے گلوکار سے 1672 روپے وصول کیے گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت کے کسی فائیو سٹار ہوٹل نے اس طرح کی حرکت کی ہے، اس سے قبل اداکار راہول بوس بھی اسی قسم کے ہوٹل کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں۔ اداکار کو ایک پانچ ستارہ ہوٹل نے 2 کیلوں کا بل 442 روپے بھیج دیا تھا، جب انہوں نے ٹوئٹر پر بل کی تصویر شیئر کی تو انکم ٹیکس حکام نے ہوٹل کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا کیونکہ ہوٹل انتظامیہ نے کیلوں پر سیلز ٹیکس بھی وصول کیا تھا حالانکہ انڈیا میں کیلا ٹیکس فری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح