”حکومت کے پاس ابھی وقت ہے“، سینئر صحافی سلما ن غنی نے اہم معاملے کی وضاحت کردی

”حکومت کے پاس ابھی وقت ہے“، سینئر صحافی سلما ن غنی نے اہم معاملے کی وضاحت ...
”حکومت کے پاس ابھی وقت ہے“، سینئر صحافی سلما ن غنی نے اہم معاملے کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جو درخواست کی گئی ہے ،یہ خاص طور پر نواز شریف کا فیصلہ ہے ، ن لیگ کا فیصلہ نہیں ہے لیکن حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے اور وہ فیصلہ لے سکتی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ پہلے حکومت کی تعریف کی جارہی تھی کہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ نواز شریف کوہر ممکن طبی سہولتیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان کا قد بڑا تھا جب ان کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بناءپر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے لیکن بعد میں جو صورتحال پیدا ہوئی جس کا ذمہ دار حکومت اور ن لیگ دونوں کو ٹھہرایاجا سکتاہے ۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ حکومت میں ایک خاص مائنڈ سیٹ تھا جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ، بڑے مناصب پر بیٹھ کر لوگوں کودل بھی بڑا کرناچاہئے ، اس وقت عمران خان کے اتحادی ان کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے اور نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے عدالت میں جو درخواست کی گئی ہے ،یہ خاص طور پر نواز شریف کا فیصلہ ہے ، ن لیگ کا فیصلہ بھی نہیں ہے لیکن حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے اور وہ فیصلہ لے سکتی ہے ۔