معروف سافٹ ویئر’ڈروپل‘ کی دوروزہ تربیتی کانفرنس کل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں شروع ہو گی

معروف سافٹ ویئر’ڈروپل‘ کی دوروزہ تربیتی کانفرنس کل لاہور کی نجی یونیورسٹی ...
معروف سافٹ ویئر’ڈروپل‘ کی دوروزہ تربیتی کانفرنس کل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں شروع ہو گی

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان  آن لائن)دنیا بھرمیں مشہورویب ڈیویلپمنٹ کےلئےمعروف سافٹ ویئر’ڈروپل‘ کی دوروزہ تربیتی کانفرنس کل ہفتے کے روز سےفاسٹ یونیورسٹی لاہور میں شروع ہورہی ہے جس میں عالمی سطح پر کام کرنے والے پاکستانی ڈروپل پروفیشنلزکانفرنس کے شرکاء کو تربیت دینگے۔

پاکستان میں ڈروپل ایسوسی ایشن کا رکن ادارہ ’ڈروپاک ‘جو ملک ڈروپل کو فروغ دینے کی کاوشیں کرتا ہے کےسی ای او عظمت شاہ کاکہناتھاکہ اس 2روزہ کانفرنس میں فیصل آباد، اسلام آباد، حیدرآباد اورپشاور سے بھی لوگ شریک ہونگے ،کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن کے دوران ڈروپل کی ٹریننگ ہوگی جبکہ دوسرے دن ملک بھر اورجرمنی سے آن لائن ڈروپل کے ماہرین اپنے تجربے شرکاء کے ساتھ شیئرکرینگے ۔عظمت شاہ کے مطابق یہ ایسا نادر موقع ہے کہ جس میں شرکت کرکے کمپیوٹر سائنس سٹوڈنٹس، گریجویٹس، فری لانسرز،آئی ٹی پروفیشنلز اور یہاں تک کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے آئی ٹی ڈویلپرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ ڈروپل دنیا بھر میں سرکاری سطح پر بھی بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد ڈروپل جیسے اعلی طرز کے سافٹ ویئر کی مدد سے پاکستان میں ویب ڈویلپمنٹ کے پروفیشنلز تیار کرنا ہے جو ان کو بہت ہی کار آمد روزگار مہیا کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور