سراج الحق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ،آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

سراج الحق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ،آصف زرداری کی خیریت دریافت کی
سراج الحق کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ،آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق  سینیٹرسراج الحق نے آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔دونوں رہنماو ں کاملکی سیاسی صورت حال پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے پر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں باہمی رابطے کی ضرورت ہے۔