ٹماٹر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کا بڑا قدم ، پڑوسی ملک سے درآمد کا پرمٹ جاری کردیا، یہ بھارت نہیں بلکہ ۔۔۔

ٹماٹر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کا بڑا قدم ، پڑوسی ملک سے درآمد کا ...
ٹماٹر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کا بڑا قدم ، پڑوسی ملک سے درآمد کا پرمٹ جاری کردیا، یہ بھارت نہیں بلکہ ۔۔۔

  



کراچی(صباح نیوز)حکومت نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطالبے پرایران سے ٹماٹر امپورٹ پرمٹ جاری کردیا۔

اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز،ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدنے بتایا کہ حکومت نے 4500میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد کرنے کا پرمٹ جاری کیا ہے یہ پرمٹ ایران سے ٹماٹر امپورٹ کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ وحید احمدنے بتایا کہ ٹماٹر امپورٹ کےپرمٹ کوئٹہ کی سات کمپنیوں کو جاری کئے گئے ہیں، ایرانی ٹماٹراتوار سے بازار میں پہنچ جائے گااور قوی امکان ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے اس کی قیمت کم ہوگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی