سندھ کے مختلف شہروں میں بارش ، ژالہ باری ،کئی مکانات منہدم
کراچی(صباح نیوز)سندھ کے مختلف شہروں میں بارش ، ژالہ باری کے بعدکئی مکانات منہدم ہو گئے ، نشیبی علاقے زیر آب ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو نقصان،بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،موہن جو دڑو میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ، قدیم آثار کو شدید نقصان پہنچا ۔
سیہون شریف میں موسم سرما کی پہلی بارش نے تباہی مچادی، ژالہ باری اور طوفانی بارش کے بعدبجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں جمعرات کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعہ کی شام تک جاری رہا ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ جیکب آباد کے گردونواح میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے، لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں 6 جبکہ موہن جو دڑو میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے قدیم آثاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے،باندھی اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے ساتھ ڑالہ باری فصلوں کو شدید نقصان سردی کی لہر میں اضافہ جبکہ تیز ہوا کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،کند ھ کوٹ اور گردونواح میںدوسرے رو زبھی شدید بارش رہی بارش کے باعث 24گھنٹوں تک بجلی غائب رہی شہری اوردیہاتی زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ کاروبارزندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیااسکول بھی بند رہے