نوازشریف کوچھیننے کی کو شش کی جارہی ہے ، جاوید لطیف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ پہلے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹوکو چھینا گیا اور اب نواز شریف کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پہلے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹوکو چھینا گیا اور اب نواز شریف کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کا پہلے بھی احترام کیاہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ کل اگر کوئی عدالت مزید بانڈز کا کہتی ہے تو کیا ہم عدالتوں کے فیصلے نہیں مانیں گے لیکن ہم جو حکومت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں تو کیا ان کے سامنے سرینڈر کردیں ان کے سامنے جھک جائیں؟