حمزہ شہبا زاور سلمان رفیق کے پر وڈکشن آرڈر جاری،ن لیگ کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفے واپس لیے جانے کا امکان
لاہور(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت کے باوجود سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی حمزہ شہبا زاور خواجہ سلمان رفیق کے پر وڈکیشن آرڈر جاری کر دیئے،(ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھی واپس لیے جانے کا امکان۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ نیب کے زیر حراست کسی ملزم کا پر وڈکیشن آرڈرجاری نہ کیاجائے مگر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس کے باوجود نیب کی زیر حراست مسلم لیگ ن کے دونوں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کی منظوری دی ہے ،حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پنجاب اسمبلی کے اٹھارہ نومبر کو طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں ۔مسلم لیگ ن نے چند روز پہلے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر دو روز قبل احتجاجا قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیئے اور امکان ہے کہ اب (ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفے واپس لے لیے جائیں گے۔