صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کا نزول
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کانزول ،سموگ کے خاتمہ اور بیماریوں سے نجات ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے ۔گلشن راوی ، غالب کالونی ، مناواں اورباٹا پور سمیت مختلف علاقوں میں باران رحمت کا نزول ہوا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق بارش سے جہاں سموگ کے خاتمے میں مدد ملے گی تووہاں سموگ کے باعث پھیلنے والی ناک ، سانس اور گلے کی بیماریوں کا خاتمہ بھی ہوگا۔