ہر پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کا جوش و ولولہ ،رش دیکھ کر پریشان ہوگیا ، چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہاہے کہ ہر پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کا جوش و ولولہ ہے،رش دیکھ کر پریشان ہوگیا ہوں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے مختلف پولنگ سٹیشنز کادورہ کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شہباز نے کہاہے کہ ووٹرز میں جوش و خروش ہے ،الیکشن کے حوالے سے انتظامات بہتر ہیں اورٹرن آﺅٹ بھی اچھا ہے ،ان کاکہناتھا کہ سردی میں بھی ووٹرز باہر نکلے ہیں،پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانا منع ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جی بی نے کہاکہ دوران ووٹنگ جو بھی شکایات ہوں گے ایکشن لیا جائے گا،جن پولنگ سٹیشنز پر سٹاف کی کمی کی شکایات آئیں ،وہاں تعداد بڑھا دی گئی،انہوں نے کہاکہ اگرموسم خراب ہوووٹنگ کا ٹائم بڑھا دیں گے ۔