باکسنگ کا میگا ایونٹ لاہور کے گورنر ہاﺅس میں ہو گا
لندن (مجتبیٰ علی شاہ )معروف باکسر عامر خان پروفیشنل باکسنگ کا دوسرا میگا ایونٹ اب لاہور میں لار ہے ہیں ، باکسنگ کے کھیل کا میدان اس مرتبہ گورنر ہاﺅس میں سجے گا ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اے کے پروموشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پروفیشنل باکسنگ کا میگا ایونٹ منعقد کیا گیا اور اس کے چند ہی ہفتوں بعد عامر خان ویسا ہی ایک بڑا ایونٹ زندہ دلان شہر لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انیس دسمبر کو مڈل ایسٹ ٹائیٹل فائیٹ کا ایونٹ گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوگا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور کنگ خان بھی بہت پر امید دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب مڈل ایسٹ ٹائیٹل فائیٹ کے لئے فالکن کے نام سے پہچانے جانے والے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سپورٹ کے لیے عامر خان کا مشکور ہوں، قوم دعا کرے، ٹائیٹل ضرور جیتوں گا۔محمد وسیم ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کررہے ہیں اور جلد ہی برطانیہ آکر عامر خان کے ساتھ بھی ٹریننگ کریں گے۔