ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، پاکستان پوسٹ میں نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگ گئی

ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، پاکستان پوسٹ میں نئے سیونگ اکاؤنٹس ...
ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا، پاکستان پوسٹ میں نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکا ونٹس کھولنے پر پابندی لگا دی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ہوگیا۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکانٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاونٹس چلتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ دونوں پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔

سیونگ اکانٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاونٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے جن شرائط پر عمل کرنا ہے ان میں سے ایک سیونگ اکانٹس کا خاتمہ بھی ہے۔