گلگت بلتستان الیکشن، لینڈسلائیڈنگ اور دل کا دورہ پڑنے سے ایف سی اورپولیس اہلکار جاں بحق

گلگت بلتستان الیکشن، لینڈسلائیڈنگ اور دل کا دورہ پڑنے سے ایف سی اورپولیس ...
گلگت بلتستان الیکشن، لینڈسلائیڈنگ اور دل کا دورہ پڑنے سے ایف سی اورپولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان انتخابات کے دوران ڈیوٹی دیتے ہوئے ایف سی اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے چیف سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،الیکشن اور حساس پولنگ سٹیشنز کے حوالے سے بات چیت کی گئی، چیف سیکرٹری نے بتایا کہ دیامر سمیت حساس پولنگ سٹیشنز پر پولنگ جاری ہے،ابھی تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
چیف سیکرٹری نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا،ایک ایف سی اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہوا، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پرامن پولنگ پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام اداروں نے انتخابات کو پرامن بنانا ہے۔