عمرکوٹ کے گائوں ہیرا آباد میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی ، ورثا کا شدید احتجاج

عمرکوٹ کے گائوں ہیرا آباد میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی ، ورثا کا شدید احتجاج
عمرکوٹ کے گائوں ہیرا آباد میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی ، ورثا کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید  ریحان شبیر )عمرکوٹ  میں 15 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ عمر کوٹ کے گاؤں ہیرآباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔زیادتی کا مقدمہ عمرکوٹ کے تھانہ سٹی میں لڑکی کے چچا کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

 عمرکوٹ کےگاؤں ہیرا آباد میں " گ " سے مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد کو پولیس مقدمہ درج ہونےکےباوجود گرفتار نہیں کرسکی ، ورثاء اور برادری کے لوگوں کا شدید احتجاج ، گلناز سے زیادتی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے عمرکوٹ کےگاؤں ہیرا آباد کے بجیرمحلے میں دوافراد نے 12 سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ گلناز کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرکے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر  نمبر ۔200/2020زیر دفعہ قلم نمبر-پی پی سی  (111)(11)376کےتحت مقدمہ دوافراد کےخلاف  درج کرلیا ہے مگر عمرکوٹ پولیس مبینہ زیادتی میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار نہیں کرسکی جس کےباعث لڑکی کےورثاء اور برادری والوں میں سخت اشتعال پھیل رہا ہے ۔

  پریس کلب کےسامنے گلناز کےورثاء رشتے داروں اور دیگر افراد نےقیوم سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،آئی جی سندھ پولیس ،وزیراعلیٰ، سندھ ایس ایس پی عمرکوٹ اور  حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گلناز میبنہ زیادتی کیس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گلناز کےساتھ انصاف کیا جائے گلنازکےورثاءنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے .