حکومت نے چھٹی کے روز بڑی خوشخبری سنادی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

حکومت نے چھٹی کے روز بڑی خوشخبری سنادی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
حکومت نے چھٹی کے روز بڑی خوشخبری سنادی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب (16 نومبر) 12 بجے سے اطلاق ہوگا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے کمی کے بعد 101 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔