پی ایس ایل، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل، 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے 8 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75  رنز بنا لیے ہیں۔ ایڈم لائتھ 50 اور کپتان شان مسعود 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اوپنر آنے والے وکٹ کیپر بلے باز ذیشان اشرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے تیسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیاتھا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر آنے والے فخر زمان نے 46 رنز  سکور کیے۔  دوسرے اوپنر تمیم اقبال 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آخری اوورز میں سمیت پٹیل اور ڈیوڈ ویز نے جارحانہ بلے بازی کی ، تاہم سمیت پٹیل آخری اوور میں اونچا کھیلنے کے چکر میں 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آخری 2 گیندوں پر 2 چھکے  مارنے والے ڈیوڈ ویز  48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنید خان، سہیل تنویر ،  محمد الیاس اور ایڈم لائتھ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

مزید :

Breaking News -کھیل -PSL -PSL News Update -