آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان مقرر

آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان مقرر
آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ، بابر اعظم کپتان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ۔  بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا جبکہ جوز بٹلر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا وکٹ کیپر قرار دیا گیا ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد  آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی بھارتی  کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر ،  جوز بٹلر ( وکٹ کیپر) ، بابر اعظم ( کپتان ) ،  کیرتھ اسلانکا،ایڈن میکرم ،  معین علی ، واننڈو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ  اور اینرک نورتیج شامل ہیں ۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 12 ہویں کھلاڑی کی جگہ دی گئی ہے ۔