ورلڈ چیمپین آسٹریلیا، کھلاڑیوں کا جوتوں میں بیئر پی کر جشن
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے گزشتہ روز پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر چیمپین شپ کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے۔ اس دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی جوتوں میں بیئر ڈال کر پیتے رہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے منفرد جشن کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑی جشن منا رہے ہیں کہ اسی دوران میتھیو ویڈ نے اپنا جوتا اتارا اور اس میں بیئر ڈال کر پی گئے۔
اس کے بعد آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے ان سے جوتا لیا اور پہلے جوتے پر بیئر انڈیلی اور پھر جوتے میں ڈال کر پی ۔ کھلاڑیوں کی گرمجوشی دیکھ کر کپتان ایرون فنچ بھی آگے بڑھے اور انہوں نے بھی یہ روایت دہرائی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا۔
How's your Monday going? ????#T20WorldCup pic.twitter.com/Fdaf0rxUiV
— ICC (@ICC) November 15, 2021