راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہید ہونیوالےمیجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال، فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں28 سال کے میجر محمد حسیب شہید ہوگئے۔
آپریشن کے دوران 38 سال کے حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔