جنوبی پنجاب کی دو جامعات کے مالی مسائل

Nov 15, 2024

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو مالی بحران کا سامنا ہے اور لگ بھگ 40 کروڑ روپے خسارے کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دو ہزار طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں خسارے کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اِن طلباء کی فیسیں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ یونیورسٹی کو نہیں دی گئیں۔ مذکورہ یونیورسٹی مالی خسارے میں کمی لانے اور آمدن بڑھانے کے لئے سپرنگ سمیسٹر متعارف کرانے کے علاوہ پاکستان سٹڈیز، ہسٹری، جینڈر سٹیڈیز اور لائبریری سائنسز سمیت چند دیگر شعبوں کو ضم کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے کیونکہ اِن شعبوں میں ضرورت سے کم داخلے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو بھی مالی خسارے کا سامنا ہے۔ حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ جنوبی پنجاب کی اِن دونوں جامعات کے خسارے کا نوٹس لیتے ہوئے اِنہیں مطلوبہ فنڈز فراہم کرے تاکہ تعلیم اور تدریس کا سلسلہ بغیر کسی پریشانی کے جاری رہے۔

٭٭٭٭٭

مزیدخبریں