پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بند کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

Nov 15, 2024 | 10:19 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاپر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی قانونی حیثیت نہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 
 

مزیدخبریں