کچھ بھی ہم بے سبب نہیں کہتے۔۔۔

Nov 15, 2024 | 01:39 PM

پُھول کہتے ہیں، لب نہیں کہتے
چَند کہتے ہیں، سب نہیں کہتے

جس میں آتا نہیں تمہارا خواب
ایسی ھم شَب کو شَب نہیں کہتے

جان کہتے ہیں وہ مجھے اپنی
جاں نِکلتی ھے جب نہیں کہتے

وہ شناسا نہیں ہیں اُن سے جو
اُنہیں بِنتِ عنب نہیں کہتے

لمسں کی جب سے چاشنی پائی
شعر پِھیکے ھم اب نہیں کہتے

جاننے والے جانتے ہیں قمر۔۔۔!
کچھ بھی ھم بے سبب نہیں کہتے

شاعر: قمر آسی
انتخاب: دشتِ صباء 

مزیدخبریں