کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں فیڈرل بی ایریا میں قتل ہونیوالاشخص کون تھا ۔۔؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔
"جنگ " کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص حساس ادارے کا انفارمرتھا جسے مخبری کرنے کے شبے میں قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا سید ابو حیدر ولد سید محمد جعفر حساس ادارے کے لیے کام کرتا تھا،ملزمان نے سیدابو حیدر کو ان سے متعلق مخبری کے شبے میں نشانہ بنایا ۔