اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ایف بی آر میں تعینات ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ19 کے افسر محمد آصف کو تبدیل کرکے خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ انہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پنجاب ر یونیو اتھارٹی میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق ڈی جی آڈٹ آفس اسلام آباد کے گریڈ18کے آڈٹ افسر ملک مسعود احمد کو تبدیل کرکے سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن تعینات کیا گیاہے۔ ان کی تعیناتی 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان دونوں افسروں کی تعیناتی کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔