بابا گورو نانک کا جنم دن ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کو مبارکباد

Nov 15, 2024 | 05:39 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بابا گورونانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کے پیغام کو عام کیا،  بابا گورونانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ برادری کے لیے آن لائن فری ویزا کی سہولت دی گئی ہے، پوری کوشش ہے کہ سکھ برادری کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ وفاقی وزیرداخلہ  محسن نقوی نے واضح کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے بھی سکھ برادری کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کریں گے،
 محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے سکھ برادری کو پاکستان دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

مزیدخبریں