ملک کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

Nov 15, 2024 | 06:11 PM

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ 
سما نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور پر معطل ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔اعلامیے کے مطابق مجاز اداروں کی ہدایت پر  بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ یہ اقدام ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا۔  پی ٹی اے کے مطابق  موبائل انٹرنیٹ سروسز کی عارضی معطلی  عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

مزیدخبریں