کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے277روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے سے بعد دوپہر ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کی کمی سے 277روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔