بانی پی ٹی آئی نےجنرل باجوہ اورفیض حمیدسےملکرہمارےخلاف کیاکچھ نہیں کیا ، نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

Nov 15, 2024 | 09:01 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کا کہنا ہے کہ خداخداکرکےمعیشت کوشہبازشریف حکومت ٹھیک کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی نےجنرل باجوہ اورفیض حمیدسےملکرہمارےخلاف کیاکچھ نہیں کیا ہے۔

لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےلیےلوگ کیوں نکلیں گے؟ قوم انکےکس کارنامےپرباہرنکلے،انکی کارکردگئی صفر ہے،میں3مرتبہ وزیراعظم رہا ہوں مجھےجیل میں اطلاع ملی کہ تمہاری بیوی فوت ہوگئی ہے، ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے بدترین ظلم برداشت کئے ہیں، یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں ،پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے  جس پر وہ فخر کر سکیں،عمران خان حکومت کی کارکردگی صفر ہے،عدلیہ سے ساز باز کر کہ ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا  ہےانہوں نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ خداخداکرکےمعیشت کوشہبازشریف حکومت ٹھیک کررہی ہے،معاشی اشاریےبہترہورہےہیں چھبیسویں آئینی ترمیم خوش  آیند اور بہترین ہے،پارلیمنٹ نےپہلےبھی ایسی ترمیم کی جسےاس وقت کی عدلیہ نےختم کیا،پارلیمنٹ کوماضی میں بھی عدلیہ کےغلط فیصلےکےسامنےکھڑاہوناچاہیےتھااگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔

مزیدخبریں