لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گورو نانک کے جنم دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں - گورو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیادپر قائم ہوتے ہیں -گورونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں ”مینارٹی کارڈ“فنکشنل کیا جائے گا-نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دئیے جائیں گے-اقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے-