ابھیشک بچن کی فٹبال ٹیم ”ہیپی نیو ایئر“ کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کرے گی

ابھیشک بچن کی فٹبال ٹیم ”ہیپی نیو ایئر“ کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کرے گی

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن کی فٹبال ٹیم فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبڈی لیگ چیمپئنز جے پور پنک پینتھرز اور انڈین سپر لیگ فٹبال ٹیم چنائے کے شریک مالک ابھیشک بچن اور ان کی ٹیم شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن میں جہاں ضرورت ہوئی رقم لگائیں گے اداکارنے کہا کہ وہ فلم کے پریمیئر کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو فلمیں بنا رہے ہیں انہیں ضرور متعارف کروانا چاہئے واضح رہے کہ ہیپی نیو ایئر 24 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں شاہ رخ ‘ دپیکا پڈوکون ‘ بومن ایرانی اور سونو سود اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید :

کلچر -