اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی

اٹلی کی فوج نے طبی ضروریات کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کر دی

  

روم(آن لائن)اٹلی میں فوج نے طبی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کردی۔بھنگ کی کاشت کا فیصلہ اٹلی کی وزارت صحت نے کیا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق اس پراجیکٹ کی نگرانی فوج کرے گی۔ بھنگ کی کاشت کے علاقے کی سیکورٹی اور پراجیکٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ دار بھی فوج ہو گی۔ پراجیکٹ اٹلی کے شہر وینس سے ساٹھ کلومیٹر دور شروع کیا جائے گا جس میں 170ایکڑ رقبے پر بھنگ کاشت کی جائے گی۔ حکام کے مطابق بھنگ سے کئی دردکش اور سکون آور ادویات مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی ۔

جس سے ان کی قیمت غیرمعمولی حد تک کم ہو جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -